عبدالعلیم خان کی سابق آئی ایس آئی چیف سے ملاقاتوں کی تردید

19 Nov, 2019 | 10:45 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل پاشا سے ملاقاتوں اور چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کی تردید کردی، کہتے ہیں کہ جنرل پاشا سے نہ کبھی ملاقات ہوئی نہ ان کا کوئی پیغام ملا۔    

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی، عمران خان صاحب خود میرے گھر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال تک شریف برادران کا مقابلہ کیا ہے لیکن نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جب تک بزدار صاحب کو عمران خان کی حمایت حاصل ہے انکو ہماری بھی حمایت حاصل ہے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ زرداری صاحب بیمار ہیں اور وہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو انھیں اجازت دے دینی چاہیئے۔

مزیدخبریں