وزیر اطلاعات کا شریف فیملی کی بیرون ملک جا کر واپسی کے حوالے سے اہم انکشاف

19 Nov, 2019 | 08:24 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کا بیرون ملک جاکر واپس آنے کا ریکارڈ اچھا نہیں، امید کرتے ہیں کہ نوازشریف عدالتی فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے واپس آئیں گے۔ 

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، نوازشریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کا بیرون ملک جاکر واپس آنے کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے، لیکن امید ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کی پابندی کریں گے۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد دو نہیں ایک پاکستان کے لئے ہے، اور دو نہیں ایک پاکستان کی تعبیر کی راہ میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے۔

مزیدخبریں