( حسن علی ) لاہور آٹا چکی اوونرز ایسوسی ایشن نے ڈی سی لاہور دانش افضال سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ڈی سی کی طرف سے مسائل کے حل کی یقین دھانی کے بعد آٹا چکی مالکان نے چھ روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی۔
لاہور آٹا چکی اوونرز ایسوسی ایشن نے ڈی سی لاہور دانش افضال سے ملاقات کے بعد چھ روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی۔ ایسوسی ایشن نے ڈی سی دانش افضال کی جانب سے آٹا چکی مالکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو آٹا بیالیس روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی جا رہی تھی۔
لاہور آٹا چکی اوونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ڈی سی دانش افضال نے یقین دھانی کروائی ہے کہ آٹا چکی مالکان کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت ساٹھ روپے فی کلو مقرر کی جائے گی کیونکہ آٹا چکی مالکان اڑتالیس روپے میں پرائیویٹ گندم خرید کر بیالیس روپے فی کلو میں آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی کو تمام تحفظات سے آگاہ کیا ہے جس پر دانش افضال نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔