غیرت کے نام پر ایک اور بنت حوا زندگی سے محروم

19 Nov, 2019 | 06:11 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) شہر میں ایک اور حوا کی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، مانگا منڈی کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بھائی نے گھر بلا کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق مانگا منڈی کی رہائشی جواں سالہ سعدیہ نے چھ ماہ قبل پسند کہ شادی کی تھی جس کی وجہ سے اس کا بھائی اظہر اپنی بہن سے ناراض تھا۔ اظہر نے مقتولہ سعدیہ گھر پے بلایا اور پے در پے چھریوں کے وار کرنا شروع کر دیے اور موقع پر سے فرار ہو گیا۔ سعدیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم اظہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں