(جنید ریاض) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کے تبادلوں کیلئے6 مختلف کیٹیگریز میں 25 ہزار 291 درخواستیں موصول، تبادلوں کیلئے سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
مذکورہ اساتذہ میں طلاق یافتہ، بیوہ، معذور اور باہمی تبادلے والے اساتذہ شامل ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ درخواستوں کیلئے تاریخ میں مزید کسی قسم کی توسیع نہیں دی جائے گی،لاہور میں تبادلوں کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد 1481 ہے،تبادلوں کی لسٹ 4 دسمبر کوجاری کی جائے گی جبکہ 15 دسمبر تک اساتذہ کی مختلف سکولوں میں تعیناتیوں کاعمل مکمل کر لیا جائے گا۔