رائیونڈ میں غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

19 Nov, 2019 | 01:02 PM

Sughra Afzal

 (فہد بھٹی ) رائیونڈ کے علاقے میں عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے40 سالہ کوثر بی بی جاں بحق ہو گئی،  پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

  پولیس کے مطابق رائیونڈ کی رہائشی 40 سالہ کوثر بی بی کو طبیعت خراب ہونے پر قریبی کلینک پر لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر مقبول نے اسے انجکشن لگایا جس کی وجہ سے متوفیہ کوثر کی حالت غیر ہوگئی، جس کے بعد کوثر کو فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  دم توڑ گئی۔

  پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر تاحال فرار ہے جبکہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزیدخبریں