نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بڑی آفر ٹھکرا دی

19 Nov, 2019 | 12:19 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی آفر کو ٹھکرا دیا۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب انہیں متنازعہ ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کیلئے کال آئی تو وہ حیران رہ گئیں لیکن انہوں نے بھارت میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بگ باس صرف دیکھنے کی حد تک اچھا لگتا ہے لیکن اس میں حصہ لینے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔

 واضح رہے کہ بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان بالی وڈ کے نامور اداکار سلمان خان ہیں جبکہ اس پروگرا م میں شرکت کرنے والے کسی بھی شخص کو ایک گھر میں 3 ماہ کا عرصہ گزارنا ہوتا ہے اور ان کا رابطہ دنیا سے کٹ جاتا ہے۔

مزیدخبریں