اب چوروں کے ہاتھوں گاڑیوں کے شیشے بھی غیر محفوظ، پولیس خاموش تماشائی

19 Nov, 2018 | 11:04 PM

Arslan Sheikh

عابد چوہدری: وارداتوں کی سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس کارروائی کرنے سے کترانے لگی، شاہدرہ میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے قیمتی سائیڈ مرر چور لے اڑا، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی۔          

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں گاڑیوں کے قیمتی شیشے چوری کرنیوالا گروہ سرگرم ہوگیا جب کہ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، شاہدرہ کے رہائشی ارشاد کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے سائیڈ مرر چور لے گیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں پینٹ شرٹ میں ملبوس چور کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ چور گاڑی کے دونوں سائیڈ مرر چوری کرکے باآسانی فرار ہوجاتا ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس کی جانب سے ابھی تک ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں