سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جےآئی ٹی کیلئےلارجربینچ تشکیل دیدیا گیا

19 Nov, 2018 | 03:10 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(ملک اشرف)  چیف جسٹس  آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار  نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت ریمارکس دیتے ہو ئے کہنا تھا کہ ٹرائل کےمعاملےمیں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،جبکہ نئی جےآئی ٹی کیلئےلارجربینچ تشکیل دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس آف پاکستان نےنئی جےآئی جی کیلئےلارجربنچ تشکیل دیدیا، لارجزبینچ میں چیف جسٹس سمیت 5جج شامل ہوں گے،بینچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہو گی،لارجر بینچ 5دسمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔

ڈاکٹرطاہرالقادری،طالبہ بسمہ،شہبازشریف کےوکیل اعظم نذیرتارڑ،سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سمیت دیگرپولیس اہلکار بھی پیش ہوئے، ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ  مشتاق سکھیراپرفرد جرم عائد ہونے کے بعدکیس زیرو پرآ گیا،دوبارہ تفتیش کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، میاں شہبازشریف کےوکیل اعظم نذیرتاڑنےکیس کی تیاری کے لیےوقت مانگا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ استغاثے میں چارج فریم ہوچکا ہے،26گواہ پرائیویٹ استغاثے میں بیان دے چکے ہیں، نئی جے آئی ٹی کیلئے قانونی پہلوؤں پرمہلت درکار ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگراستغاثہ اورایف آئی آرہوتوپہلےاستغاثہ کافیصلہ ہوتاہے،ٹرائل کےمعاملے میں مداخلت نہیں کرناچاہتے۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کےباہرخرم نوازگنڈاپورکا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ کیس سننےپرچیف جسٹس کےشکرگزار ہیں،نوازشریف کےوکیل نےکہا کہ انہوں نے تیاری نہیں کی،  ساری زندگی بھی گزارنی پڑجائے توانصاف کیلئے گزاردیں گے۔

مزیدخبریں