(سٹی42) اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ میں انڈر گراؤنڈ سیکشن پر چینی کمپنی سی آرنورینکونےایک اورسنگ میل عبورکرلیا، 22ماہ کےحکم امتناعی کےدوران انڈرگراونڈسیکشن سب سےزیادہ متاثرہواتھا۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹروٹرین کے پونے2کلومیٹرطویل انڈرگراؤنڈسیکشن پرپٹریاں بچھانےکاکام مکمل کرلیاگیا، تعمیراتی کمپنی نے1720میٹرطویل انڈرگراونڈ سیکشن گزشتہ ماہ چائنیزکےحوالےکیاتھا، چائنیز نےپہلے مرحلے میں 1750میٹرپرپٹری مکمل طورپربچھائی جبکہ ٹریک لکشمی سےچوبرجی کی جانب بچھایاگیاتھا، دوسرےمرحلےمیں چوبرجی سےلکشمی کی جانب بھی ٹریک بچھادیاگیاہے۔
چائنیزکمپنی سی آرنورینکونےڈیڑھ ماہ میں انڈرگراؤنڈسیکشن کاٹریک مکمل کرکےٹرین کو انڈر گراؤنڈ اورایلی ویٹیڈسیکشن سےملادیا، دوسری جانب ا وورنج لائن انڈرگراؤنڈسیکشن میں فنڈزکی شدیدقلت کےباوجودسول ورکس جاری ہے، لوکل کنٹریکٹرزکاکام متاثرہونےکے باعث ڈیڈلائنزبھی متاثر ہو رہی ہیں۔
رواں ماہ انڈرگراؤنڈکاجی پی اورانارکلی سٹیشن بھی سی آرنورینکوکےحوالےکیاجائیگا، چینی کمپنی سول ورکس کےساتھ الیکٹریکل مکینیکل ورکس بھی مکمل کررہی ہے۔