لاہور بورڈ ایمپلائز یونین انتخابات، ملازمین کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

19 Nov, 2018 | 12:55 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) پیام گروپ کی جانب سے لاہور بورڈ ایمپلائز یونین کے 22 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی کے بعد ملازمین کو لاہور بورڈ کے کرپٹ افسران کا محاسبہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

تفصیلات کے مطابق پیام گروپ کی جانب سے لاہور بورڈ ایمپلائز یونین کے 22 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں جلسہ لارنس روڈ پر منعقد کیا گیا، پیام گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار عارف گجر اور جنرل سیکرٹری ملک عرفان یونس نے خصوصی شرکت کی، سینئر نائب صدر وارث علی بھٹی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری اشرف شہزاد، نائب صدر سید محمود اختر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری نہال احمد بھی موجود تھے۔

 امیدواروں کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد بورڈ ملازمین کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر لاہور بورڈ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں جاری کرپشن کا خاتمہ کریں گے، انتظامیہ کرپشن پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں