نجی اداروں کیخلاف احتجاج ، عوام اور ملازمین مشتعل ہو گئے

19 Nov, 2018 | 12:41 PM

M .SAJID .KHAN

 (سٹی42) بینک آف پنجاب اورقائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں ایپکا کے ملازمین نےمطالبات کے حق میں احتجاج کیا، اُدھرسوئی گیس کی بندش کیخلاف اچھرہ میں شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب کےملازمین نے ہیڈآفس کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بینک آف پنجاب کی اعلیٰ انتظامیہ مزدور دشمن ہے،تمام برطرف ملازمین کوبحال کیاجائے،مظاہرین نےکہاکہ تمام مطالبات کی منظوری تک مظاہرہ جاری رہےگا۔

  دوسری جانب اچھرہ میں محمدعلی روڈکےمکینوں نے گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کیخلاف نعرےبازی کی، مظاہرین نےاحتجاجا لکڑیاں جلاکرچائے بھی بنائی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ  گزشتہ2ماہ سےگیس کی سپلائی بندہے،مظاہرین نے متعلقہ حکام سے گیس کی فراہمی کامطالبہ کیا۔

علاوہ ازیں قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں ایپکاملازمین نے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ افسران کی نشاندہی پرملازمین سےانتقامی کارروائی کی جارہی ہے، جنرل سیکرٹری وسیم یوسف نےکہاکہ ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائی فوری بند کی جائے ورنہ احتجاج جاری رہےگا، صوبائی وزیر مرادراس کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کریں۔

مزیدخبریں