کشمیریوں کا لندن میں حکومت پاکستان کے حق میں اظہار تشکر کیلئے مظاہرہ

19 May, 2024 | 09:22 PM

اویس کیانی : کشمیریوں کی جانب سے لندن میں حکومت پاکستان کے حق میں اظہار تشکر کیلئے مظاہرہ کیا گیا ۔ 

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے اظہار تشکر کے لیے مظاہرہ کیا، مظاہرے میں موجود شرکاءکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر کے عوام کے لیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکج کے لیے شکر گزار ہیں۔ حکومت پاکستان کے مہنگائی کے خلاف اقدامات کو سراہتے ہیں۔ بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر  نے کشمیری اور پاکستانی عوام میں تفریق ڈالنے کا مذموم منصوبہ بنا رکھا تھا۔ حکومت پاکستان کے بروقت اقدامات سے ملک دشمن عناصر کا منصوبہ ناکام ہوا۔ ہم یہاں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرنے اکھٹے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیروں کے حق خودارادیت کے لیے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی ہے۔ مظاہرے سے ملک دشمن عناصر کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری اور پاکستانی خون کے رشتے میں بندھے ہیں جنہیں بھی الگ نہیں کر سکتا۔ 

مزیدخبریں