ترکیہ وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

19 May, 2024 | 08:58 PM

ویب ڈیسک : ترکیہ وزیر خارجہ حکان فدان اسلام آباد پہنچ گئے ۔ 

ترکیہ وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ہوائی آڈے پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان, اور مغربی ایشیا) احمد نسیم وڑائچ نے ان کا استقبال کیا ۔ 

وزیر خارجہ حکان فدان وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ترکیہ وزیر خارجہ حکان فدان نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے، فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے،  فریقین دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

مزیدخبریں