صدر رئیسی اور وزیرخارجہ کی زندگیاں خطرے میں ہیں: ایرانی حکام

19 May, 2024 | 08:53 PM

ویب ڈیسک: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی اور وزیرخارجہ کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

 ایرانی حکام نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی اور وزیرخارجہ کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ہم ان کی سلامتی کے لئے پرامید ہیں مگر اطلاعات تشویشناک ہیں۔

 واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا قافلہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا کہ صدر اور وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

 دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر رئیسی اور وزیر خارجہ بالکل محفوظ ہیں۔

مزیدخبریں