اویس کیانی: صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر کی جانب سے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا گیا ،طلبا کے خلاف پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایوانِ صدر کا بشکیک میں پاکستانی طلباء کی حفاظت کیلئے اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ،ایوانِ صدر کی جانب سے کہا گیاکہ طلباء کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات لے رہے ہیں،کرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلباء کیلئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔