پنجاب اسمبلی کا دو روز کے وقفے کے بعد پیر کے روز 2 بجے ہوگا

19 May, 2024 | 07:05 PM

راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیر کے روز 2 بجے ہوگا ،حکومت پنجاب نے  ہتک عزت بل  2024 کی منظوری کیلئے کل اسمبلی ایجنڈے پرر کھ لیا۔

  پنجاب اسمبلی کےکل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا،  سرکاری بزنس میں ہتک عز ت بل 2024 منظور کروایاجائے گا۔
 وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کل صحافتی تنظیموں سے ملاقات کااعلان بھی کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق سوالات کے جواب دریافت کیے  جائیں گے۔

 واضح رہے کہ تمام صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرچکی ہیں،صحافتی تنظیموں نے کل پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بھی ہتک عزت بل کو مسترد کرکے اس کی مخالفت کااعلان کرچکی ہے۔

مزیدخبریں