اسرار خان : شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کا راج برقرار ، ساندہ کلاں میں چور میڈیکل سٹور کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے اڑا۔
واردات 14 مئی کی رات 10 بجے کے قریب شہری سعید رشید کے ساتھ ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں شلوار قمیض میں ملبوس موٹر سائیکل چور نظر آتا ہے، جو راہ چلتے میڈیکل سٹور کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک چیک کرتا ہے، سائیڈ لاک کھلا ملنے پر ملزم اطراف کا جائزہ لیتے ہوئے دوبارہ موٹر سائیکل کے پاس چلا جاتا ہے، موقع ملتے ہی ملزم موٹر سائیکل چرا کر موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب ساندہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔