ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صورتحال کنٹرول میں ہے، امن عامہ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جارہا ہے، کرغز وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ

صورتحال کنٹرول میں ہے، امن عامہ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جارہا ہے، کرغز وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کرغز وزیر خارجہ زین بیک کلوبائیوو نے ر وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ صورتحال کرغیزستان کے مجاز حکام کے کنٹرول میں ہے، اس وقت امن عامہ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جارہا ہے ۔ 

 کرغز وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آج کرغز وزیر خارجہ زین بیک کلوبائیوو  سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا, جس میں کرغز وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملکی میڈیا و سوشل نیٹ ورک بشمول پاکستان میں جعلی اور غلط معلومات پھیلانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ یہ جعلی و غلط مرلومات مذکورہ واقعہ اور کرغزستان کی موجودہ صورتحال پر حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔ کرغز وزیر خارجہ نے قابل اعتماد معلومات کے استعمال اور پاکستان کے انفارمیشن اسپیس میں غلط معلومات اور اشاعتوں کو روکنے کے لیے مناسب کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے بتایا کہ وگرنہ اس سے کرغیز اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

 کرغیز وزیر خارجہ نے 18 مئی کو بشکیک میں پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکی طلباء کے واقعے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ زین بیک کلوبائیوو نے مطلع کیا کہ اس وقت صورتحال کرغیزستان کے مجاز حکام کے کنٹرول میں ہے۔

پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صورتحال کے مکمل ادراک کا اظہار کیا, اسحاق ڈارنے امن عامہ اور پاکستانی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے موثر اقدامات پر بھی شکریہ ادا کیا۔ 

ٹیلی فونک بات چیت کے دوران، فریقین نے قریبی تعاون اور مختلف شعبوں میں کرغیز پاک تعلقات کے استحکام کے لیے اپنی تیاری کا ذکر کیا۔ 

 کرغز وزارت خارجہ کے مطابق کرغیز پاک تعلقات روایتی طور پر دوستانہ نوعیت کے ہیں۔ کرغیز پاک تعلقات دو طرفہ سطح کے ساتھ اقوام متحدہ,  ایس سی او و او آئی سی سمیت بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں میں مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ 

فریقین نے 21 مئی کو آستانہ میں ایس سی او وزرائے خارجہ کی کونسل کے فریم ورک کے اندر ایک دو طرفہ اجلاس منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ بین وزارتی اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ مستقبل قریب میں بشکیک میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان قونصلر اور قانونی امور پر مشاورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔