اسرار خان : لاہورمیں عوام کے جان و مال کے محافظوں کی رشوت ستانی جاری, تھانہ پرانی انارکلی میں اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.
مقدمہ پولیس رسپانس یونٹ 5 کے انچارج سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں انچارج اے ایس آئی نیاز احمد، کانسٹیبل گلفام، فہیم اور ڈرائیور اصفر علی کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ ڈولفن سیکٹر انچارج پرانی انارکلی اسد محمود کی مدعیت میں پولیس آرڈر 2002 کی دفعہ 155C کے تحت درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 16 مئی کو مزکورہ اہلکار جی پی او چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھے، اسی دوران اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر سرکاری گاڑی میں بٹھایا اور 500 روپے رشوت وصول کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں نے کئی اور راہ چلتے لوگوں کو بھی بلاوجہ تنگ کیا۔