ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور پتنگ بازی کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ اجلاس میں جرائم کی صورتحال، موصول شدہ درخواستوں کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی حساس تنصیبات، تجارتی مراکز اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور پتنگ بازی کی روک تھام یقینی بنائی جائے، اشتہاری مجرموں، عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ون فائیو کی کالز پر بروقت رسپانس دیا جائے، موصول شدہ درخواستوں پر بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔