عبدالخالق مغاری : سی ٹی ڈی لاڑکانہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کچے کے ڈاکووں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 3 اسلحہ اسمگلرز گرفتار کرلیے ۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی اصغر شاہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے سندھ غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 3 اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے ، اسمگلروں کو بلوچستان سے سندھ داخل ہوتے ہوئے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، گرفتار اسمگلرز کے قبضے سے ہتھیاروں کے 51 جعلی لائسنس، دو پستول، ایک ریپیٹر گولیاں اور کار برآمد ہوئی۔ گرفتار اسمگلرز کی شناخت جمعہ بروہی، عالم بروہی اور محمد خان بروہی کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار اسمگلرز جعلی لائسنس بناکے اسلحہ بلوچستان سے سندھ میں سپلائی کرتے تھے۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ جعلی لائسنس پر بلوچستان سے سندھ لانے والے اسلحہ ڈاکووں اور جرائم پیشہ افراد کو فراہم کیا جاتا تھا، گرفتار اسمگلرز جمعہ بروہی پہلے بھی بم برآمدگی کے کیس میں خیرپور میں گرفتار ہوچکا ہے۔ گرفتار اسمگلرز کا تعلق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد سے ہے۔ گرفتار اسمگلرز سے تفتیش جاری جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔