طیب سیف : ایف آئی اے نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 8 چھاپہ مار کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزٹ سرکل کوہاٹ ، بنوں اور ڈی آئی خان کی جانب سے کمپنی باغ کوہاٹ ، قریشی چوک ڈی آئی خان، اسماعیلی خانی اڈا بنوں، عوامی اڈا بنوں اور مستی خیل بنوں، میں کی گئیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ہوٹلوں، دوکانوں اور دفاتر کو براہِ راست کنڈا کے ذریعے اور بجلی میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی، مذکورہ دوکانوں اور دفاتر کو پیسکو مین لائن سے بجلی کی براہِ راست چوری جاری تھی۔
چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں 4 مقدمات درج کیے گئے، ساتھ ہی بجلی چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں میں ملزم عبد القیوم ، محمد وقاص ، صدام حسین شامل ہیں ۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والے کیبلز اور دیگر سامان قبضہ میں کے کر پیسکو حکام کے حوالے کر دیا گیا، مزید قانونی کارروائی پیسکو حکام کی جانب سے تفصیلی تکنیکی رپورٹس موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی۔