لاہور؛ قتل کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

19 May, 2024 | 05:42 PM

اسرار خان :  لاہور میں قتل کی وارداتیں بھی کم نہ ہو سکیں، رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران شہر بھر میں 132 افراد مختلف وجوہات پر قتل ہوئے ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 36 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کی 28 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ قتل کے 26 مقدمات کے ساتھ سٹی ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 20، صدر ڈویژن میں قتل کے 18 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 4 ماہ کے دوران قتل کے 4 مقدمات درج کئے گئے۔ 

مزیدخبریں