اسلامپورہ؛ وکیل کو خنجر کے وار سے زخمی کرنے کرنے والے پولیس اہلکار معطل

19 May, 2024 | 04:08 PM

وقاص رحمد : اسلامپورہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پر وکیل کو خنجر کے وار سے زخمی کرنے کا معاملہ، پولیس اہلکاروں کے وکیل پرتشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 
سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر اہلکاروں نے وکیل احمد ثنااللہ پر تشدد کیا، وکیل اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکاروں نے اس پر تشدد کیا، وکیل پر تشدد کے دوران ایک اہلکار نے اپنا خنجر نکال کر وکیل کوزخمی کر دیا۔ 
واضح رہے کہ اسلام پورہ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز ،کانسٹیبل وقاص کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں اور وکیل میں رات 9 بجے عدالتی احاطے میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا تھا۔ 
وکیل کو زخمی کرنیوالے پولیس اہلکار معطل کردیے گئے، ساتھ ہی دونوں اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

مزیدخبریں