سٹی42: کاہنہ پولیس نے رات گئے کاہنہ بازار میں ٹریفک اہلکار پر مبینہ تشدد کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، چیف ٹریفک پولیس آفیسر کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس کے اہلکاروں نے کاہنہ بازار میں ٹریفک اہلکار پر مبینہ تشدد کیا جو کہ گھر سے میڈیکل سٹور پر دواءی لینے نکلا تھا۔پولیس کی جانب سے ٹریفک اہلکار لقمان کے کپڑے پھاڑ دیے، اس کے ہاتھ باندھ کر زمین پر بیٹھا دیا اور تشدد کرتے رہے۔تشدد کرنے والوں میں سب انسپکٹر عندلیب اور 7 سے 8 اہلکار شامل ہیں۔سب انسپکٹر عندلیب نے ٹریفک اہلکار لقمان کے ہاتھ رسیوں سے بندھوائے اور مشکوک شخص جان کر تشدد کیا گیا۔قریب سے گزرتے راہ گیر نےتمام واقعہ ویڈیو میں ریکارڈ کرلیا۔
فیملی ذرائع نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نےلقمان کوتھانے لے جاکربھی تشددکیا، جبکہ دوسری جانب سی ٹی او لاہورنے نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دے دیا۔