محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا،شہریوں کی وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو

19 May, 2024 | 11:34 AM

(علی رامے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تعطیل کے باوجود 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن پہنچ گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا ، اس دوران  قطاریں نظر آئیں نہ ہی شہریوں کو  غیر ضروری انتظار کی زحمت سامنا تھا،ایجنٹ مافیا غائب تھا، گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدلنے پر شہری خوش نظر آئے ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی۔۔ قریبی گھر کے رہائشی ایک شہری میاں دادو نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دی اور کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ۔ محلے دار بہت خوش ہیں، آپ ہمارے محسن ہیں۔ آپ ہماری دعاؤں کے ساتھ ہمارے دلوں میں بھی ہیں،آپ کی مہربانی سے مسلہ حل ہوگیا ہے اور محلے داروں کو سکون مل گیا ہے۔ 

اللہ تعالٰی آپ کو عوام کی خدمت کی مزید توفیق دے۔ 

 اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بزرگ شہری کا مسئلہ سنا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو حل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیگر شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس کو شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے،رش بھی کم ہوا ہے اور شہریوں کے لئے انتظار کی زحمت سے بھی ختم ہوئی ہے۔ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں