ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

19 May, 2024 | 11:17 AM

 ( امتیاز سولنگی)کنڈیارو میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جان  کی بازی ہار گیا۔

  پولیس ذرائع کے مطابق کنڈیارو کے علاقے گاؤں راضی خان کلہوڑو کا رہائشی نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نہر کے کنارے پر موبائل فون سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا پیر پھسلنے سے نوجوان نہر میں جا گرا، اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر  مقامی لوگوں کی مدد سے نوجوان کا نعش کو پانی سے نکالا۔

  پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت عبد الصمد ولد عرض محمد کلہوڑو کے نام سے ہوئی ہے، نعش  کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں