آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کتنے فیصد اضافہ متوقع؟

19 May, 2024 | 09:30 AM

 (ویب ڈیسک) آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔

وفاقی حکومت متعدد معاشی چیلنجز کے درمیان مالی سال 2024-25کے لیے اپنے پہلے بجٹ کا اعلان جون میں کرنے جا رہی ہے۔

سالانہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

 سالانہ بجٹ میں یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024ء سے نافذ العمل ہوگا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے وفاقی حکومت سے سرکاری ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق قوانین میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں