(فاطمہ عارف)شہر میں سورج کا پارہ ہائی ،گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔
سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں ، روز بہ روز بڑھتی گرمی نے شہریوں کو دن میں تارے دکھا دیے۔درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 43 تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ماہرین کی جانب سے گرمی سے بچاؤ پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے ،آئندہ دنوں گرمی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی کمی نہ آ سکی،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 181ریکارڈ۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔فیز8 ڈی ایچ اے 185،سید مراتب علی روڈ پر شرح 202،ٹھوکر نیازبیگ 117 ،یو ایس قونصلیٹ میں شرح 198 ریکارڈ کی گئی۔