پروفیسر فاروق کا قتل، ڈی آئی جی آپریشنز زخمی بیٹے سے ہسپتال میں ملاقات کیلئے پہنچ گئے

19 May, 2024 | 01:33 AM

سٹی42: غزالی سٹریٹ نجف کالونی میں گھر کے دروازہ پر ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے عازم حج پروفیسر فاروق کے بہیمانہ قتل اور ان کے بیٹے شعیب کے اخمی ہونے کے واقعہ کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔  
ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران  زخمی نوجوان شعیب کی عیادت کرنے کے لئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح ہسپتال پہنچ گئے
ڈی آئی جی آپریشنز نے ہسپتال میں زیر علاج  زخمی شعیب کی عیادت کی۔ انہوں نے مقتول پروفیسر فاروق کے زخمی بیٹے کو  قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پروفیسر فاروق کے قتل کا واقعہ
ہفتے کی شام دوملزم بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر غزالی سٹریٹ نجف کالونی آئے۔ اس وقت زخمی شعیب اپنے والد کے حج پر جانے کے لئے منی چینجر سے ریال خرید کر لایا تھا جو بیگ میں رکھے تھے۔ یہ بیگ شعیب کے ہاتھ میں تھا۔ ڈاکوأں نے شعیب کو اسلحہ دکھا کر یہ بیگ چھیننے کی کوشش کی لیکناس نے بیگ نہیں دیا۔ اس دوران ایک ڈاکو نے گولی چلا دی جو شعئب کی ٹانگ پر لگی۔ گولی چلنے کی آواز سن پر پروفیسر فاروق گھر سے  باہر نکلے تو قاتل نے انہیں بھی سیدھی گولی مار دی جو ان کے دل میں لگی اور وہ جاں بحق ہو گئے۔ 

مزیدخبریں