سٹی 42: لاہور میں دوران ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا.
لاہور کے اقبال ٹاؤن نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا ۔ نجف کالونی کا شعیب منی چینجر سے اپنے والد کے حج پر جانے کے لئےریال لے کر گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آ دھمکے اور اسے لوٹنے کی کوشش کی ۔ اس وقت شعیب کے بیگ میں 6500 ریال موجود تھے۔
شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس کی ٹانگ میں گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن کر شعیب کے والد فاروق گھر سے باہر نکلے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلادی جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مقتول پیشہ کے اعتبار سے پروفیسر تھے۔ ملزم نے پروفیسر فاروق کے سینے پر گولی ماری ،جس سے موت ہوئی۔
پروفیسر فاروق کی لاش کو میو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا۔ شعیب کو زخمی حالت میں علاج معالجہ کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتول پروفیسر فاروق نے آج صبح فریضہ حج کیلئے سعودی عرب جانا تھا۔