ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشکک سے لاہور آنے والے سٹوڈنٹس نے پریشان کن صورتحال کی اصل وجہ بتا دی

Bishkek troublesome situation, Pakistani students, Background of clashes, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بشکک سے آنے والے سٹوڈنٹس نے کرغیزستان کے دارالحکومت میں اچانک پریشان کن صورتحال پیدا ہو جانے کے اسباب بتا دیئے۔ 

لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے سٹوڈنٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ 13 مئی کو مصری لڑکوں نے بشکک کے مقامی رہائشیوں کو لڑائی کے دوران مارا پیٹا تھا۔

مصری لڑکوں نے اپنی اس حرکت کی خود وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی، اس کے بعد معاملہ خراب ہوا۔
بشکک سے واپس آنے والے سٹوڈنٹ عمر عثمان نے بتایا کہ  بشکک میں پاکستان کی طالبعلموں کی تقریبا دس ہزار ہے ۔

وہاں ایئر پورٹ پر ہمارے کرغیز دوست اپنی گاڑیوں پر بٹھا کر لائےتھے۔ 

وہاں کے لوکل ٹرانسپورٹ والے بھی غیر ملکی طلباء کو مار رہے ہیں۔ وہاں کی یونیورسٹیز والے بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔

بعض سٹوڈنٹس نے بتایا کہ انہوں نے لاہور واپسی کے لئے اپنی ٹکٹس خود کروائی ہیں ۔ حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔

شاہزیب نے بتایا کہ بشکک مقامی باشندے کل رات سے غیر ملکی سٹوڈنٹس کے فلیٹس میں آکر ان کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مار پیٹ کر رہے ہیں ۔

شہر کی سڑکوں بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر مار رہے ہیں ۔

وہاں کی لوکل پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کر رہی ۔ پولیس کو کال کیا گیا تو وہ  دو سے تین گھنٹے بعد پہنچے۔ساری ساری رات فلیٹس کو گھیر کر لوگوں کو مارتے رہے۔