سٹی42: وزیراعظم شہبازشریف نے بشکک میں پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے اچانک پیدا ہو جانے والی مشکل صورتحال کو سدھارنے کے لئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو بشکک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسحاق ڈار کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔ دونوں وزراء آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم نےآج بشکک کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیااور بشکک میں پاکستانی سفیر سے رابطے میں رہے۔ انہوں نے پاکستانی طلباء کو ضروری تعاون اور سہولیات کی فراہمی کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرخارجہ زخمی طلباء کے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستانی سٹوڈنٹس کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔
بشکک میں پاکستانی سٹوڈنٹس کو درپیش صورتحال کو سدھارنے کیلئے اسحاق ڈار کرغیزستان جائیں گے
19 May, 2024 | 12:40 AM