مبین خلجی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

19 May, 2023 | 11:37 PM

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں مبین خلجی نے کہا کہ جمہوریت اور بلوچستان کی فلاح کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا، 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پر تشدد احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں، احتجاج کے دوران جس طرح ملک کو نقصان پہنچا یا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

مزیدخبریں