شادی کی تقریب میں مکان کی چھت گرنے سےکمسن بچی جاں بحق، 11 افراد زخمی

19 May, 2023 | 10:08 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: روہڑی میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچی جاں بحق، 11 افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر روہڑی وسیم مہر کے مطابق روہڑی کے علاقے ٹکر محلہ کے مکان میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ زائد افراد کے وزن سے مکان کی کمزور چھت گرگئی۔ چھت گرنے سے ایک کمسن بچی دم توڑ گئی، جبکہ شادی میں آئے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو آپریشن کرکے ملبے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمیوں کو نکال کر تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا،  جہاں ایک کمسن بچی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسی، ریکسیو آپریشن مکمل کرکے مکان کو سیل کردیا ہے جس کا ملبہ دن کی روشنی میں اٹھایا جائے گا۔

مزیدخبریں