ویب ڈیسک: نوجوان نے سورج کی روشنی کی مدد سے بھارتی کرکٹر ویرا کوہلی کی تصویر بنا ڈالی۔
میگنفائنگ گلاس اور لکڑی کے ٹکڑے کا استعمال کرتے ہوئے اس آرٹسٹ نے ہندوستان کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا شاندار پورٹریٹ بنایا ۔
ویڈیو میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فنکار کو دکھایا گیا ہے جو ویرات کوہلی کی تصویر کو کچھ فاصلے پر رکھی لکڑی کی سطح کوجلانے کے لیے میگنفائنگ گلاس کا استعمال کر رہا ہے۔ پوری ویڈیو میں، فنکار سورج کی روشنی کو بورڈ میں ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے میگنفائنگ گلاس کا استعمال کرتا ہے اور مہارت سے لکڑی کو جلا کر آرٹ تخلیق کرتا ہے۔