موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

19 May, 2023 | 09:10 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور  خشک  رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان  ، کشمیر اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  

ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور  خشک  جبکہ جنوبی، وسطی علاقوں میں  شدید گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے    02 سے 04  ڈگری سینٹی گریڈ  زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں  موسم گرم اور خشک  رہے گا۔خیبرپختونخوا کےبیشتر  اضلاع میں موسم گرم اور  خشک  رہے گا۔پنجاب کےبیشتر  اضلاع میں موسم گرم اور  خشک  جبکہ جنوبی ، وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےبیشتر  اضلاع میں    موسم  گرم اور خشک تاہم دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ  کےبیشتر  اضلاع میں    موسم  شدیدگرم اور خشک  رہے گا،  تاہم دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔   کشمیر میں  مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔   جبکہ   گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی ،وسطی علاقوں میں  شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر   گرج چمک   کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان، استور04،  کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

مزیدخبریں