ضلعی انتظامیہ کا ٹرانسپورٹ کرایہ میں کمی کروانے کا فیصلہ

19 May, 2023 | 06:37 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی ، ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایہ میں کمی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اربن ٹرانسپورٹ اور بیرون شہر جانے والوں کے لیے نیا کرایہ نامہ تشکیل دیا جائے گا۔ نئی کرایہ نامہ میں موجودہ کرایوں کی نسبت 11 فیصد کمی کی جائے  گی۔ شہر کے تمام ٹرمینلز پر سوموار سے نیا کرایہ نامہ لاگو ہو گا۔ 

 ڈپٹی کمشنر  عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ شہریوں سے نئے کرایہ نامہ کی فہرست جلد شئیر کی جائے  گی ۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمد کروائے گے ۔ پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائے گے ۔ 

مزیدخبریں