(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیرِ اعظم نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسو س کا اظہار کیا اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔
وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ حکام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔