دہشتگردوں کےٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں: عمران خان  

19 May, 2023 | 04:26 PM

Imran Fayyaz

(ملک اشرف) عمران خان کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اپنا گھر کھول کردکھا دیا، دہشت گردوں کےٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، جس جماعت کاووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ہاوس حملے کی مذمت کرتا ہوں پہلے بھی کی اور ہرپاکستانی مذمت کررہا ہے، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا، میڈیا کو اپنا گھر کھول کردکھا دیا دہشت گردوں کےٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

 سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کےاقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی، خوف کی فضاء میں ملک نہیں چل سکتا، سات ہزار لوگوں کوگرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے، اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہوجائیں گے۔

 عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کے متعلق کہنا تھا کہ جس جماعت کاووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا، اتنے ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کےآنے جانے سے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہم تو گیارہ ماہ سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں