انصاف آفٹر نون سکول پروگرام ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا،رپورٹ میں انکشاف

19 May, 2023 | 04:10 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)حکومتی ادارہ ڈی جی ایم اینڈ ای کی مانیٹرنگ رپورٹ میں انکشافات  ہوا ہے کہ سابقہ حکومت کا 5 ارب 80 کروڑ روپے مالیت سے شروع کیا گیا پروگرام ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد اوور لوڈڈ سکولوں کے بچوں کو شام میں سکول لگا کر تعلیم دینا اور بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا لیکن پروگرام دو سالوں میں مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق آفٹر نون سکول پروگرام کو 5 ارب 80 کروڑ روپے کا فنڈ بھی دیا گیا مگر 2 ارب خرچ ہی نہ ہوااور سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو پایا۔رپورٹ کے مطابق سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھنے کی بجائے تعداد کم ہوئی، پنجاب بھر میں 300 سے زائد آفٹر نون سکول کھولے گئے تھےجبکہ بجٹ کے اخراجات پر محکمہ سکول کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ بھی غیر تسلی بخش رہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے 2021 میں آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا تھا ۔

مزیدخبریں