وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی

19 May, 2023 | 01:36 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے 9 مئی کو ہونےو الے ہنگاموں کے حوالے سے قومی سلامتی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔اجلاس میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور شرپسندی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق امور پر غور کیا گیا اور بعد ازاں وفاقی کابینہ نے پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

مزیدخبریں