پی سی بی نے  ریٹائرڈ کرکٹرز کو خوشخبری سنا دی

19 May, 2022 | 09:41 PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے  ریٹائرڈ کرکٹرز کو خوشخبری سنا دی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تمام کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کی عزت ہی پی سی بی کی عزت ہے، پہلی کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن 54 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی، دوسری کیٹیگری میں پنشن 48 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار روپے جبکہ تیسری کیٹیگری میں پنشن 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق ریٹائرڈ کرکٹر کی وفات کی صورت میں ان کی پنشن اہلیہ وصول کر سکتی ہیں، مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا، سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے، ریٹائرڈ کرکٹرز چاہیں تو اس فنڈ سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں