ہانیہ عامر کی اقراء عزیز کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل, صارفین آگ بگولہ

19 May, 2022 | 08:48 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کی اقراء عزیز کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کو اپنی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کی ایک تقریب میں دیکھا گیا جہاں پر اُن سے دیگر اداکار مل رہے تھے اور انھیں فلم کی کامیابی پر مبارکباد دے رہے تھے۔

اس موقع پر اداکارہ اقراء عزیز بھی شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تقریب میں آئیں، وائرل ویڈیو میں انہیں ہانیہ عامر کو مبارکباد دینے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ہانیہ عامر انھیں شاید دیکھ نہیں پاتی یہی وجہ ہے کہ وہ اداکارہ اقراء عزیز کو نظر انداز کرکے کسی اور سے ملنے سے کیلئے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

اس طرح نظر انداز کرنے پر اداکارہ اقراء عزیز بڑا دلچسپ ردعمل دیتی ہیں بعدازاں اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کوسخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں

مزیدخبریں