ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کب ہوں گے؟ حکومت نے عمران خان کو بڑا پیغام دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
کیپشن: Federal Information Minister Maryam Aurangzaib
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیڈلائن دینا بند کریں یہ اختیار آپ کھو بیٹھے ہیں جب ہم، اتحادی اور الیکشن کمیشن چاہیں گے تو انتخابات ہوں گے، پیمرا آزاد ادارہ ہے ہم نے دیکھا ہے تو 2 ، 3نوٹسز بھیجےگئےہیں اب وہ وزیراطلاعات نہیں جو پیمرا کو کنٹرول کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈلائن اور الیکشن کا اختیار ہمارے اور اتحادیوں کے پاس ہے تماشا لگانے اور آپ کے کہنے سے الیکشن نہیں ہو گا جب ہم چاہیں گے تو الیکشن ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ غیرضروری لگژری بیگز، کچن کے سامان ، ڈرائی فروٹ، ڈیکوریشن آئٹمز، ہوم اپلائسنز، فروزن میٹ، امپورٹڈ ٹشوپیپرز، کراکری کی درآمد پر بھی پابندی ہوگی۔ حکومت نے بیرون ملک سے فش، سن گلاسز، جیم جیلی کنفیکشنری آئٹمز اور سلیپنگ بیگز منگوانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب سے لگژری اور غیر ضروری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون، گاڑیاں، اسلحہ، جوتوں، امپورٹڈ سینٹری، فرنیچر، میک اپ، شیمپوز منگوانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor