ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹِک ٹاکر اسٹار ڈولی نے جنگل میں آگ لگانے کے الزامات کی تردید کردی

ٹِک ٹاکر اسٹار ڈولی نے جنگل میں آگ لگانے کے الزامات کی تردید کردی
کیپشن: Dolly Tiktok Star
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کے الزامات کی تردید کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر اسی جگہ پر موجود ہیں جہاں پر انہوں نے اپنی پچھلی ویڈیو بنائی تھی، اُن کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، اُن کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔‘

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی نے ثبوت کے طور پر پاس کھڑے شخص سے بھی آگ لگانے کی حقیقت بتانے کو کہا ہے، جس پر عام شہری کا کہناتھا کہ اِن جھاڑیوں سے بہت بڑے بڑے سانپ نکل آتے ہیں اور اُن کے بچوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
شہری نے کہا کہ وہ یہاں پاس ہی رہتے ہیں، یہ آگ وہ اپنے گاؤں کے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔
مزید برآں ویڈیو کے آخر میں ٹک ٹاکر سانپوں کا نام سُن کر ڈر کر وہاں سے بھاگتے ہوئے شہری کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔