ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کو قتل کرنے کے طریقے

crampton brophy writer murderer
کیپشن: crampton brophy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : امریکا میں ایک مصنفہ کو اپنے لکھے گئے ناول میں قتل کے پلاٹ کے ہوبہو اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مصنفہ کریمپٹن بروفی پر الزام ہے کہ انہوں نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لئے اپنے 63 سالہ شوہر کو گولی مار کرقتل کیا اور اس کے لئے پستول ای بے سے خریدا۔

  یادرہے کریمپٹن بروفی نے  ’اپنے شوہر کو کیسے قتل کیا جائے‘ کے عنوان سے مضمون  بھی لکھا جبکہ ناولوں کی سیریز ’رانگ نیور فیلٹ سو رائٹ‘، ’دا رانگ ہسبینڈ‘ اور ’دا رانگ لور‘   میں بھی اس قسم کے ہی قتل بیان کئے گئے ہیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 71 سالہ مصنفہ نے بھاری ادائیگیاں کرنا تھیں جبکہ ان کے شوہر کافی لائف انشورنسز رکھتے تھے اور ان کے انتقال کی صورت میں انہیں 14 لاکھ ڈالر ملنا تھے۔ سکیورٹی کیمرے میں کریمپٹن بروفی کی فوٹیج موجود ہے جب وہ اوریگون انسٹیٹیوٹ کے باہر موجود تھیں، جہاں ان کے شوہر کو کلاس روم میں قتل کیا گیا۔
63 سالہ ڈینیئل ایک کلاس روم میں اس وقت مردہ حالت میں ملے تھے جب طلبہ وہاں پہنچے، ان کو دو گولیاں ماری گئی تھیں۔اپریل میں شروع ہونے والے عدالتی ٹرائل کی سماعت جاری ہے۔