جان کو خطرہ ،دعازہرا نےپولیس پرسنگین الزام لگادیا

19 May, 2022 | 02:26 PM

ویب ڈیسک:دعا زہرا کی عمر پر تفتیش کراچی پولیس کے حوالے کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمسن لڑکی دعا زہرا نے کہا کہ مجھے سندھ اور پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہے۔ مجھے اپنی زندگی کے خدشات لاحق ہیں۔دعا زہرا کا اپنی عمر کے متعلق کہنا ہے کہ میں بالغ ہوں تاہم لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کی عمر 14سال بتائی۔ والدہ  کا کہنا تھا کہ جب میرے نکاح کو 18سال نہیں ہوئے تو بیٹی بالغ کیسے ہوسکتی ہے؟
یادرہے کچھ روز قبل دعا زہرا نے الزام عائد کیا تھا کہ سندھ پولیس مجھے کراچی لے جانے کیلئے اغوا کرنا چاہتی ہے۔ میں نے ظہیر سے پسند کی شادی کی۔ اگر کچھ ہوگیا تو ہمارے والدین اور پولیس ذمہ دار ہوگی.

مزیدخبریں