اسٹیٹ بینک نے ڈالر کو لگام ڈالنے کیلئے نئی پابندی لگا دی

19 May, 2022 | 01:56 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت کوروکنے کیلئے آف شور فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر ٹریڈنگ پر پابندی لگا دی  ۔ 

ذرائع کے مطابق  اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق آف شور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی خدمات لینا ممنوع ہے اور بینکوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ آف شور ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکیلئے خدمات فراہم نہ کریں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ ڈالر ٹریڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت کو لگام ڈالنے کیلئے  لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگادی، درآمد پر عائد پابندی والی اشیاء میں لگژری گاڑیوں سمیت کاسمیٹکس کے سامان اور دیگر غیر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

واضح رہےکہ انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین 199 روپے  کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا ہے،نئی حکومت آنے کے بعد امریکی ڈالر 16.57روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔

مزیدخبریں